Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے بعد جب شاہ رخ نے گوری سےبر قع پہننے اور نماز پڑھنے کا کہاتو۔۔۔

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 06:11am

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ عام لوگوں کی طرح سلیبریٹیز بھی ان دنوں گھر میں قید ہیں۔ اسی درمیان بولی وڈ سلیبریٹیز سے وابستہ کئی کہانیاں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ انہیں میں سے ایک قصہ بولی وڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان سے جڑا ہوا بھی ہے۔

شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو اب 28 سال ہوگئے ہیں۔ دونوں کو بولی وڈ کی آئیڈیل جوڑی مانا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان ، گوری کو اس وقت دل دے بیٹھے تھے جب انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات بھی نہیں کی تھی۔

سال 1984 میں پہلی مرتبہ شاہ رخ نے گوری کو دیکھا اور پہلی مرتبہ دیکھتے ہی انہیں دل دے بیٹھے۔ چھ سال کی ریلیشن شپ کے بعد دونوں نے شادی کی۔ دونوں کی شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے ہونا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

گوری کے خاندان کے سامنے شاہ رخ پانچ سال تک ہندو بنے رہے مگر سچ سامنے آہی گیا۔ کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار گھر والے رشتے کیلئے رضامند ہوئے۔

بولی وڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا، اس کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے۔ پرانے خیالات کے لوگ تھے ، میں ان کا اور ان کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جیسے ہی وہاں پہنچا سبھی باتیں کررہے تھے کہ مسلم لڑکا ، کیا لڑکی کا نام بھی بدلے گا ، کیا وہ مسلمان بن جائے گی۔

اس وقت شاہ رخ نے مذاق میں کہا تھا کہ انہوں نے گوری کو نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے اور گوری کو برقع پہننا ہوگا۔ میرے اتنا کہتے ہی گوری کے سبھی رشتے دار خاموش ہوگئے۔

شاہ رخان نے کہا کہ وہ سبھی پنجابی میں بات کررہے تھے اور میں نے اس وقت گوری سے کہا کہ چلو گوری برقع پہنو اور نماز پڑھنی شروع کرو ، سبھی کو لگ رہا تھا کہ شاہ رخ نے گوری کا مذہب ہی تبدیل کروادیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان دونوں ہی دہلی کے رہنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کی ابتدائی تعلیم سینٹ کولمبس اسکول میں ہوئی۔ انہوں نے کالج کی پڑھائی دہلی یونیورسی کے ہنس راج کالج سے کی۔

وہیں گوری خان نے اپنی بارہویں کی تعلیم دہلی کے ماڈرن اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے لیڈی شری رام کالج سے بی اے آنرز کیا۔ انہوں نے چھ مہینے کا فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کر رکھا ہے۔